Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شو بھیندو کا بڑا فیصلہ: ممتا بنرجی کی مذہب پر مبنی اسکیمیں جون سے بند ہوں گی

شو بھیندو کا بڑا فیصلہ: ممتا بنرجی کی مذہب پر مبنی اسکیمیں جون سے بند ہوں گی

کولکاتہ، 18 مئی (ہ س):۔

مغربی بنگال میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے پیر کو ایک بڑا پالیسی فیصلہ لیا، جس میں جون سے ریاست میں مذہب پر مبنی تمام سرکاری فلاحی اسکیموں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ نو نا میں منعقدہ نئی حکومت کی دوسری کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔

وزیر اعلی ادھیکاری کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے بعد، خواتین اور اطفال کی ترقی کے وزیر اگنی مترا پال نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت، اقلیتی امور اور محکمہ مدرسہ تعلیم کے تحت چلنے والی تمام مذہبی بنیادوں پر چلنے والی امدادی اسکیموں کو اگلے ماہ سے بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کو مئی تک فوائد ملتے رہیں گے، لیکن جون سے شروع ہونے والی یہ اسکیمیں مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔ حکومت جلد ہی اس حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ تاہم درگا پوجا کمیٹیوں کو گرانٹ دینے کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

نئی حکومت کے قیام کے فوراً بعد لیے گئے اس فیصلے کو بی جے پی حکومت کا ایک بڑا پالیسی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے دوران، بی جے پی نے ترنمول کانگریس کی پچھلی حکومت پر خوشامد کی سیاست کا الزام لگایا تھا اور نعرہ لگایا تھا بھتہ نو ئے، بھات چائی

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دور میں شروع کی گئی کئی اسکیموں پر اثر پڑے گا، جن میں اماموں، مو ¿ذنوں اور ہندو پجاریوں کو دیئے جانے والے ماہانہ الاو ¿نس شامل ہیں۔

پچھلے نظام کے تحت، اماموں کو 3,000، مو ¿ذن کو 1,500، اور ہندو سناتن برہمن پجاریوں کو 1,500 کا ماہانہ وظیفہ ملتا تھا۔ بنگال ہاو ¿سنگ اسکیم کے تحت معاشی طور پر پسماندہ مستفیدین کو مکانات بھی فراہم کیے گئے۔

یہ پالیسی اپریل 2012 میں شروع کی گئی تھی، جب ممتا بنرجی حکومت نے اماموں اور مو ¿ذنوں کے لیے ماہانہ اعزازیہ اسکیم نافذ کی تھی۔ اس اسکیم کو بعد میں سیاسی تنازعات اور قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu