
کولکاتہ، 18 مئی (ہ س)۔
مغربی بنگال میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ادارہ جاتی بدعنوانی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملات کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیشوبھیند ادھیکاری نے پیر کو نونا میں کابینہ کی دوسری میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں کمیشن یکم جون سے کام شروع کریں گے۔ ادارہ جاتی بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی سربراہی جسٹس بسو جیت بسو کریں گے۔ سینئر آئی پی ایس افسر کے جے رامن، جو اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (شمالی بنگال) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو اس کا ممبر سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے دوسرے کمیشن کی سربراہی جسٹس سمپتی چٹوپادھیائے کریں گے۔ آئی پی ایس افسر دمینتی سین، جو اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (آرمڈ فورسز) کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، اس کمیشن کے ممبر سکریٹری کے طور پر کام کریں گی۔
وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے بدعنوانی اور خواتین کی حفاظت کے مسائل پر سخت کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت بننے کے 10 دن کے اندر ان کمیشنوں کی تشکیل اس وعدے کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

