Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اندور: ایک تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ماں اور دو معصوم بچوں سمیت تین افراد ہلاک

اندور: ایک تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ماں اور دو معصوم بچوں سمیت تین افراد ہلاک

اندور، 18 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں دھار روڈ پر ہائی لنک کالونی کے سامنے پیر کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹینکر نے ایک موٹر سائیکل پر سوار چھ افراد کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دونوں معصوم بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ، جب کہ ان کی ماں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متوفی کے رشتہ دار لکھن دیوڑا کے مطابق، ان کا بڑا بیٹا اشوک دیوڑا (30)، اس کی بیوی، انیتا دیوڑا (28)، ان کے بچے، ویشنوی عرف ویشو (4)، روہن (2)، سنتوشی (1) اور بھانجے راجیش کے ساتھ اورنگ پوری سے دیواس ضلع کے ببلو گاو ¿ں واقع بیسن کانٹا پھوڑ جا رہے تھے۔ یہ خاندان اصل میں دیواس کے ادے نگر سے تعلق رکھتا ہے اور اشوک اس وقت اورنگ پوری میں رہ کر ایک پلائیووڈ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ انیتا کے بھائی کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا، جس کی وجہ سے پورا خاندان ان کی پگڑی کی تقریب (ماتمی تقریب) میں شرکت کے لیے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نکلا تھا۔ راستے میں ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ دو سالہ روہن اور ایک سالہ سنتوشی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ شدید زخمی ماں انیتا اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

چندن نگر تھانے کے انچارج تلک کرولے نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اشوک دیوڑا، راجیش بھوساریا اور چار سالہ ویشنوی اس حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے اور اس کے ڈرائیور امت ویشنو (30) کو حراست میں لے لیا ہے جو جالور، راجستھان کا رہنے والا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران امت نے اعتراف کیا کہ گاڑی چلاتے ہوئے اسے اچانک جھپکی آ گئی جس کی وجہ سے ٹینکر کنٹرول کھو بیٹھا اور بائک سے ٹکرا گیا۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu