
نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے کے سلسلے میں لاتور کے آر سی سی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک پروفیسر شیوراج موٹے گاونکر کو گرفتار کیا ہے۔ یہ ادارہ نیٹ کی تیاری کے پروگراموں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے جس میں نو شاخیں ہیں۔
سی بی آئی نے بتایا کہ موٹے گاونکر کے انسٹی ٹیوٹ اور گھر کی تلاشی کے دوران کیمسٹری کا ایک سوالیہ بینک برآمد کیا گیا جس میں 3 مئی کے امتحان میں پوچھے گئے سوالات تھے۔ ایجنسی نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور کئی دستاویزات، لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کر لیے۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ کیس 12 مئی کو وزارت تعلیم کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی شکایت کے بعد درج کیا گیا تھا۔ اب تک دہلی، جے پور، گروگرام، ناسک، پونے، لاتور اور احمد نگر سے کل 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نو ملزمین کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جبکہ دسویں کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ کیمسٹری اور بیالوجی کے سوالات امتحان سے پہلے ہی لیک ہو گئے تھے، اور مڈل مین طالب علموں سے خصوصی کوچنگ سیشنز میں وہی سوالات پڑھانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کررہے تھے۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

