Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جی ایم سی ڈوڈہ کے نان گزیٹڈ ملازمین نے سروس رولز کی عدم تشکیل کے خلاف احتجاج کیا۔

جی ایم سی ڈوڈہ کے نان گزیٹڈ ملازمین نے سروس رولز کی عدم تشکیل کے خلاف احتجاج کیا۔

جموں, 18 مئی (ہ س) ۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے نان گزیٹڈ ملازمین نے پیر کے روز سروس رولز کی عدم تشکیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ملازمین نے میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ اسپتال ڈوڈہ کے او پی ڈی بلاک کے باہر دھرنا دیا اور ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی، جنہوں نے کہا کہ واضح سروس رولز نہ ہونے کے سبب ملازمین کو ترقی، سینیارٹی، ملازمت کے تحفظ اور دیگر سروس مراعات کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ دن رات اسپتالوں اور طبی اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کے بنیادی اور جائز مطالبات مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے نان گزیٹڈ ملازمین کے لیے جلد از جلد باقاعدہ سروس رولز مرتب اور نافذ کیے جائیں۔مظاہرین نے بتایا کہ اسی مطالبے کے حق میں جموں و کشمیر کے دیگر پانچ نئے قائم شدہ گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، تاکہ حکومت تک ملازمین کی آواز مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد پورا نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

احتجاج پرامن ماحول میں جاری رہا جبکہ مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبات کے فوری حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu