
نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔
مالویہ نگر کے بی جے پی ایم ایل اے ستیش اپادھیائے کو دہلی جل بورڈ کا وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نانگلوئی جاٹ کے ایم ایل اے منوج کمار شوقین اور گھونڈا کے ایم ایل اے اجے کمار مہاور کو دہلی جل بورڈ کے ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ دہلی اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے نئے نامزد کردہ نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدشات اور انتظامی سمجھ بوجھ کے ساتھ ان کا تجربہ دہلی جل بورڈ کے کام کو مزید موثر، جوابدہ اور عوام پر مبنی بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔
وجیندر گپتا نے مزید کہا کہ پانی کا تحفظ، پائیدار پالیسی سازی، مختلف ایجنسیوں کے درمیان مربوط کوششیں، اور عوامی شرکت دہلی کے پانی کو محفوظ اور ماحولیات کے لحاظ سے بہتر بنانے میں کلیدی عوامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

