Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
رائے گڑھ میں کار اور ٹیمپو کے درمیان شدید تصادم، ایک شخص ہلاک، دو شدید زخمی

رائے گڑھ میں کار اور ٹیمپو کے درمیان شدید تصادم، ایک شخص ہلاک، دو شدید زخمی

ممبئی ، 18 مئی (ہ س) مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کی کھوپولی تحصیل میں پالی-کھوپولی ہائی وے پر پیڈلی گاؤں کے قریب پیر کی صبح ایک کار اور ٹیمپو کے درمیان زبردست تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس معاملے کی تفتیش ہائی وے پولیس کر رہی ہے۔

حادثے کی جانچ کر رہے پولیس افسر کے مطابق آج صبح رتناگیری ضلع کے کھیڑ علاقے سے تین افراد کار کے ذریعے ممبئی جا رہے تھے۔ جب کار پیڈلی علاقے کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور کار سامنے سے آنے والے آئشر ٹیمپو سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں کار میں سوار روہن سالونکھے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ پرکاش ہزارے اور اویناش پڑوال شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس اور مقامی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ زخمی کار کے اندر پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے کٹر کی مدد سے گاڑی کے دروازے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کا علاج اس وقت ایم جی اے اسپتال، کاموٹھے-پنویل میں جاری ہے۔ متوفی روہن سالونکھے کی لاش قبضے میں لے کر جامبول پاڑا پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیج دی گئی ہے، جبکہ ہائی وے پولیس حادثے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu