Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہندوستان-ناروے تعلقات کو گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے پر متفق ۔

ہندوستان-ناروے تعلقات کو گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے پر متفق ۔

اوسلو، 18 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نے پیر کو اوسلو میں وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے ہندوستان-ناروے کے تعلقات کو گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ صاف توانائی، سمندر پر مبنی معیشت اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماو ¿ں نے ہندوستان-ناروے تعلقات کے تمام پہلوو ¿ں کا جائزہ لیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، سمندری معیشت، سرکلر معیشت، قابل تجدید توانائی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلائی اور آرکٹک کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماوں نے بھارت-ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے ذریعے پیش کیے گئے بے پناہ مواقع پر روشنی ڈالی، خاص طور پر تجارت، ٹیکنالوجی تعاون اور روزگار کی تخلیق جیسے شعبوں کے علاوہ دونوں رہنماو ¿ں نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ناروے کے وزیر اعظم نے ہندوستان کودہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بات چیت کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس بیان جاری کیا۔ اس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ناروے دہشت گردی کی تمام شکلوں کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کی اصلاح ضروری ہے۔

ناروے کے وزیر اعظمجوناس گہرسٹور کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بیان میں مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ناروے دونوں ہی اصولوں پر مبنی بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں اور یہ کہ کسی بھی مسئلے کوجنگکے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے درمیان، ہندوستان امن اور تنازعات کے جلد خاتمہ کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا اس وقت عدم استحکام اور غیر یقینی کے دور سے گزر رہی ہے، لیکن ایسے وقت میں ہندوستان اور یورپ اپنے تعلقات کے ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

مودی نے کہا کہ وہ گزشتہ سال ناروے کا دورہ کرنے والے تھے لیکن پہلگام دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ناروے نے اس مشکل وقت میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو کر حقیقی دوستی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شراکت کا معاہدہ (ٹی ای اے)، جو گزشتہ سال نافذ ہوا، ہندوستان اور ناروے کے درمیان مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا خاکہ ہے۔ معاہدے کا مقصد اگلے 15 سالوں میں ہندوستان میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ناروے نے اپنے تعلقات کو گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی صلاحیتیں اور ناروے کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ مل کر صاف توانائی، ماحولیاتی توازن، نیلگوں معیشت اور جہاز رانی جیسے شعبوں میں عالمی حل تیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق، تعلیم اور اختراع دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط ستون بن رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے پائیداری، سمندری توانائی، جیو سائنس اور صحت کے شعبوں میں تحقیقی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شراکت داری انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائبر اور ڈیجیٹل شعبوں میں یونیورسٹیوں اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو جوڑ کر مستقبل کے لیے تیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہارتوں کی نشوونما اور ٹیلنٹ کی نقل و حرکت میں بھی تعاون کو وسعت ملے گی۔

مودی نے نوٹ کیا کہ ناروے آرکٹک خطے کا ایک اہم ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آرکٹک اور قطبی تحقیق میں دیرینہ تعاون ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے آرکٹک ریسرچ اسٹیشن، ہمادری کے آپریشن میں تعاون کے لیے ناروے کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور ناروے کی خلائی ایجنسی کے درمیان مفاہمت نامے سے خلائی تعاون کو نئی جہتیں ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو خوشی ہے کہ ناروے انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو میں شامل ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک سمندری معیشت، بحری سلامتی اور صلاحیت سازی میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سہ فریقی ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کے تحت گلوبل ساوتھ کے ممالک میں ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کے ذریعے انسانی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

مودی نے کہا کہ آرکٹک سے لے کر خلا تک، گرین شپنگ سے لے کر بلیو اکانومی تک اور توانائی کی حفاظت سے لے کر غذائی تحفظ تک، ہندوستان-ناروے تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu