Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
زبردست گراوٹ کے بعدشیئربازار کی شاندار بحالی

زبردست گراوٹ کے بعدشیئربازار کی شاندار بحالی

سینسیکس نے اپنی کم ترین سطح سے 1,280 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگائی۔

نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ نے پیر کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تقریبا 1.5 فیصدکی گراوٹ کے بعد، ایک مضبوط بحالی کی اور سبز رنگ میں بند ہوا۔آج کا کاروبار گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد فروخت کا دباو¿ بڑھ گیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس مزید کمزور ہوئے۔ تاہم، صبح 10 بجے کے بعد، خریداروں نے اپنی خریداری میں تیزی لائی، جس سے سینسیکس نے اپنے دن کی کم ترین سطح سے 1,280 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگا ئی۔ اسی طرح، نفٹی نے بھی اپنی کم ترین سطح سے 375 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگائی۔ اس شاندار بحالی کی وجہ سے، سینسیکس دن کے کاروبار کے بعد 0.10 فیصد اور نفٹی 0.03 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آئی ٹی سیکٹر کے اسٹاکس میں دن بھر زبردست خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں نفٹی آئی ٹی انڈیکس میں 2.43 فیصد اضافہ ہوا۔ ہیلتھ کیئر اور ٹیک انڈیکس بھی سبز رنگ میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ اس دوران آٹوموبائل، کنزیومرڈیوریبل، اورمعدنیاتی شعبوں کے اسٹاک میں بھاری فروخت دیکھی گئی۔پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، آئل اینڈ گیس، ایف ایم سی جی، کیپٹل گڈز اور بینکنگ انڈیکس بھی گر کر سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ وسیع تر مارکیٹ میں بھی فروخت جاری رہی، جس کے نتیجے میں نفٹی مڈ کیپ انڈیکس میں 0.15 فیصد کی گراوٹ واقع ہوئی۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 1.26 فیصد گراوٹ کے ساتھ کیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج مڈ کیپ اور اسمال کیپ اسٹاک کی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 458.38 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 460.02 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,492 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,264 حصص کے بھاو ¿ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 3,034 حصص کے بھاو ¿ میں گراوٹ اور 194 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو ¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,991 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 768حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 2223حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 17 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 13 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 23 حصص سبز نشان میں اور 27 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 430.02 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 74,807.97 پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد فروخت کے دباو ¿ کی وجہ سے اس انڈیکس کی گراوٹ میں اضافہ ہونے لگا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے صبح 10 بجے کے فوراً بعد سینسیکس 1,057.73 پوائنٹس گر کر 74,180.26 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد بازار میں خریداروں نے خریداری شروع کر دی۔ خریداری کے سہارے سے سینسیکس کی پوزیشن بھی بہتر ہونے لگی۔ مسلسل خریداری کے باعث، آج کے کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے، انڈیکس دن کی کم ترین سطح سے 1,286.34 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 228.61 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 75,466.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم، آخر میں منافع وصولی کی وجہ سے، سینسیکس دن کی بلند ترین سطح سے تقریباً 150 پوائنٹس تک گر گیا اور 77.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 75,315.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی بھی آج 161.30 پوائنٹس گر کر 23,482.20 پر آگیا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد فروخت شروع ہوئی جس سے انڈیکس کی کمزوری بڑھ گئی۔ فروخت جاری رہنے کی وجہ سے صبح 10 بجے کے فوراً بعد نفٹی 326.40 پوائنٹس گر کر 23,317.10 پر آگیا، پھر خریداروں نے خریدنا شروع کیا۔ خریداری کی حمایت سے انڈیکس میں بہتری آنے لگی۔ مسلسل خریداری کی وجہ سے، انڈیکس نے اپنے دن کی کم ترین سطح سے 378.55 پوائنٹس کی بازیافت کی اور ٹریڈنگ کے اختتام سے کچھ دیر قبل 52.15 پوائنٹس کے اضافے سے 23,695.65 تک پہنچ گیا۔ تاہم، آخر میں، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کی وجہ سے فروخت ہونے کی وجہ سے، نفٹی دن کی اونچائی سے 45 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا اور 6.45 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 23,649.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، ٹیک مہندرا 4.34 فیصد، انفوسس 2.10 فیصد، بھارتی ایئرٹیل 1.72 فیصد، سن فارماسیوٹیکلز 1.47 فیصد اور بجاج فنسرو 1.45 فیصد اضافہ اور آج سب سے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، ٹاٹا اسٹیل 3.29 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 3.04 فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا 2.47 فیصد، این ٹی پی سی 1.76 فیصد اور بجاج آٹو 1.72 فیصد نقصان اور آج ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu