
نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ اے اے پی گوا کے شریک انچارج دیپک سنگلا کی گرفتاری پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ پیر کو ایک بیان میں بھاردواج نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیوں کو سیاسی انتقام اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیپک سنگلا کی گرفتاری سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ بی جے پی حکومت آپ لیڈروں پر دباو¿ ڈالنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کرتی ہے۔
بھاردواج نے کہا کہ مغربی بنگال کے بعد اب ای ڈی، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس نے گوا اور پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگلا کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا ہے، پہلے چھاپہ مارا گیا اور جب بات نہ بنی تو گرفتار کر لیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

