Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، آئرش صدر کی بہن کو گرفتار کرلیاگیا

فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، آئرش صدر کی بہن کو گرفتار کرلیاگیا

تل ابیب ،18مئی (ہ س )۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا ایک بار پر نشانے پر ہے ۔تازہ اطلاع کے مطابق اسرائیلی حکام نے صمود فلوٹیلا کو روکنے کے بعد آئرش صدر کیتھرین کونولی کی بہن ڈاکٹر مارگریٹ کونولی سمیت کم از کم 6 آئرش شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔منتظمین کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے گرفتاری سے قبل ویڈیوز ریکارڈ کروائی تھیں، جو بعد میں جاری کی گئیں۔

گلوبل فلوٹیلا کی جانب سے جاری ویڈیو میں ڈاکٹر مارگریٹ کونولی نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو دیکھی جا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا کی کشتی سے 'اغوا' کرلیا ہے اور وہ اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس فلوٹیلا کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہیں اور یہ اب تک کا سب سے بڑا فلوٹیلا ہے۔آئرش صدر کیتھرین کونولی کی بہن مارگریٹ کونولی انسانی امداد کے مشن کے تحت غزہ جانے والے قافلے میں شریک تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu