Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
لداخ پولیس سب آرڈی نیٹ سروس ریکروٹمنٹ بورڈ کی از سرِ نو تشکیل

لداخ پولیس سب آرڈی نیٹ سروس ریکروٹمنٹ بورڈ کی از سرِ نو تشکیل

لداخ پولیس سب آرڈی نیٹ سروس ریکروٹمنٹ بورڈ کی از سرِ نو تشکیل

لداخ، 19 مئی (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے لداخ پولیس سب آرڈی نیٹ سروس ریکروٹمنٹ بورڈ کی از سرِ نو تشکیل کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو منصفانہ، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لداخ کے ہر نوجوان کو سرکاری خدمات میں مساوی اور شفاف مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ لداخ پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے بعد لیا گیا، کیونکہ انتظامی تبدیلیوں اور بعض اراکین کی عدم دستیابی کے باعث بورڈ کی تشکیل نو ضروری ہو گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس محکمہ میں بھرتی امتحانات کو بروقت، منظم اور شفاف انداز میں منعقد کرنا ہے۔ از سرِ نو تشکیل دیے گئے بورڈ کے تحت گروپ 'بی' کے نان گزیٹیڈ عہدوں کے لیے بھرتی عمل انجام دیا جائے گا جن میں سب انسپکٹر (لیول-6 سی)، اور گروپ 'سی' کے عہدوں، جن میں کانسٹیبل (لیول-02) اور فالوور لیول-ایس ایل-2 پوسٹس شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایک قابلِ اعتماد اور پیشہ ورانہ انداز میں چلایا جانے والا بھرتی نظام نہ صرف امیدواروں کے اعتماد کو مضبوط کرے گا بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کرے گا۔ نو تشکیل شدہ بورڈ کی سربراہی ڈی آئی جی لیہہ-کرگل رینج کوشل کمار شرما بطور چیئرمین کریں گے، جبکہ ایس ایس پی ٹریفک لداخ وکاس کمار ممبر سکریٹری ہوں گے۔ دیگر اراکین میں ایس پی سیکورٹی فلزیلے پیوش نیرکار، ایس پی لیہہ رام آر، ایس پی کرگل نتن یادو، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر لیہہ پدما دورجے اور ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کرگل عنایت اللہ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق بھرتی عمل کو مکمل طور پر شفاف، ٹیکنالوجی سے آراستہ اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے بایومیٹرک تصدیق، سی سی ٹی وی نگرانی، ڈیجیٹل حاضری نظام، آن لائن درخواستیں اور دیگر جدید حفاظتی اقدامات شامل کیے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل کی ساکھ اور شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu