Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ضلع انتظامیہ ریاسی نے سلال ڈیم کی فلشنگ کے لیے ایڈوائزری جاری کی

ضلع انتظامیہ ریاسی نے سلال ڈیم کی فلشنگ کے لیے ایڈوائزری جاری کی

ضلع انتظامیہ ریاسی نے سلال ڈیم کی فلشنگ کے لیے ایڈوائزری جاری کی

جموں، 19 مئی (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ ریاسی نے جیوتی پورم میں واقع سلال پاور اسٹیشن کے سلال ڈیم ریزروائر میں ہنگامی بنیادوں پر سلٹ فلشنگ آپریشن کے پیش نظر عوامی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریاسی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سلال ڈیم کے اسپل وے گیٹس 21 مئی سے 30 مئی تک روزانہ صبح 9 بجے سلٹ فلشنگ کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح مختلف بالائی اور زیریں علاقوں میں تقریباً 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بالائی علاقوں میں دھارن، تھنپال، ارناس، سائی لنجن، نرلو، گاری اور سلموت جبکہ زیریں علاقوں میں گجر کوٹھی، سیدھ بابا، بڈا، کچی کھیرا، تلوارہ، نمبلہ، وجے پور، بارہ دری، پٹہ، کانسی پٹہ، جیدھی، پناسا، بدر، چمبیاں، ڈیرہ بابا بندہ بہادر اور سری متاثر ہو سکتے ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے فلشنگ آپریشن کے دوران دریائے چناب کے کناروں پر عوام، گاڑیوں، رافٹنگ سرگرمیوں اور مویشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے کناروں سے دور رہیں اور جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ ساتھ ہی ریونیو، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور دیہی ترقیاتی محکمہ کے افسران کو صورتحال پر قریبی نظر رکھنے اور لمبرداروں، چوکیداروں اور وی ایل ڈبلیوز کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ ایڈوائزری عوامی تحفظ اور احتیاطی اقدامات کے تحت جاری کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu