Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سنگلدان میں مسافر بس حادثے کا شکا، ایک مسافر جاں بحق

سنگلدان میں مسافر بس حادثے کا شکا، ایک مسافر جاں بحق

سنگلدان میں مسافر بس حادثے کا شکا، ایک مسافر جاں بحق

جموں، 19 مئی (ہ س)۔ ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں منگل کے روز ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 16 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بس گول سب ڈویژن کے دھاڑم علاقے سے جموں جا رہی تھی کہ سنگلدان کے قریب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے باعث بس سڑک کنارے الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ، پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار فوری طور موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

زخمیوں کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی ہے۔جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu