Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر میںگولہ باری، تین افراد ہلاک، دونوں حملہ آوروں نے خود کو بھی اڑا یا

امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر میںگولہ باری، تین افراد ہلاک، دونوں حملہ آوروں نے خود کو بھی اڑا یا

واشنگٹن، 19 مئی (ہ س)۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر کمپلیکس میں مسجد کے قریب پیر کو گولہ باری کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو نابالغ بندوق برداروں نے اس واقعہ کو انجام دیا۔ اس کے بعد انہوں نے قریبی گلی میں جا کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اسلامک سنٹر پہنچی اور علاقے میں رہنے والے لوگوں کو کچھ دیر کے لیے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ سان ڈیاگو پولیس چیف اسکاٹ واہل نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سینئر پولیس افسر اسکاٹ واہل نے بتایا کہ دو مشتبہ حملہ آور قریب ہی ایک کار کے اندر مردہ پائے گئے۔ ملزمان کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔ واہل نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے طور پر کی جا رہی ہے۔ سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر کے امام طہٰ حسان نے لوگوں سے نفرت کو ترک کرنے اور ہم آہنگی سے رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس احاطے میں ایک مدرسہ (اسکول) بھی ہے۔ فائرنگ کے وقت بچے مدرسے میں پڑھ رہے تھے۔ گولیوں کی آواز سے صحن میں افراتفری مچ گئی۔

سان ڈیاگو کے پولیس چیف اسکاٹ واہل نے کہا کہ حملے کی پہلی اطلاعات صبح 11:43 بجے کے قریب آئیں، واقعے سے دو گھنٹے قبل ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ اس نے اطلاع دی تھی کہ اس کے پاس کئی ہتھیار ہیں ۔ اس کی گاڑی بھی غائب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹر کو کوئی دھمکی نہیں موصول ہوئی تھی ۔ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلامک سینٹر کے امام طہٰ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مسلم کمیونٹی اس واقعے سے سوگ میں ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ کچھ ایسا ہے جس کی ہمیں توقع نہیں تھی۔"

حملے میں اسلامک سینٹر کا ایک گارڈ بھی مارا گیا۔ پولیس نے اس کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔ سان ڈیاگو کے میئر ٹوڈ گلوریا نے کہا کہ اب عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے پولیستعینات کی جائے گی۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ وہ سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں پیش آنے والے واقعے سے حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مذہبی برادریوں کے خلاف تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ امریکہ میں اس سے پہلے بھی عبادت گاہوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ اس سال کے شروع میں مشی گن میں ایک عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹیمپل اسرائیل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔ سینیگاگ کے ربی اس وقت واشنگٹن میں ہیں ۔ وہ پورے امریکہ میں عبادت گاہوں کے تحفظ میں مدد کے لیے فنڈز اکٹھا کر ر ہے ہیہں ۔ ان کا مقصد ایک ارب ڈالر جمع کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu