Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں میں انتظامیہ نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا

جموں میں انتظامیہ نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا

جموں میں انتظامیہ نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا

جموں، 19 مئی (ہ س)۔ جموں کے مہامایا مندر کے قریب باندی علاقے میں انتظامیہ نے سرکاری زمین پر مبینہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات مہم چلائی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی محکمہ مال، محکمہ جنگلات اور پولیس کی مشترکہ نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس دوران علاقے میں قائم متعدد مبینہ غیر قانونی ڈھانچوں اور تجاوزات کو منہدم کرکے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکورٹی اور امن و امان کے تمام ضروری انتظامات کیے گئے تھے تاکہ مہم کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری املاک کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu