
بہرائچ، 19 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے بہرائچ میں ایک بہنوئی نے اپنی سالی کو کئی بار چاقو سے وار کرکے شدید طور پر زخمی کردیا ۔ زخمی بہنوئی کو علاج کے لیے بہرائچ میڈیکل کالج لایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹر نے اسے لکھنو¿ ریفر کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
ضلع کے پیاگ پور تھانہ کے ٹیرے گاو ¿ں کی رہنے والی امینہ رانی پور تھانہ علاقے میں اپنے پھوپھا کے گھر شادی کے لیے آئی تھی۔ آج دیر شام اس کا بہنوئی اچانک وہاں آیا اور گھر والوں سے ملنے کے بعد اس نے اپنی ہی سالی پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس کی سالی امینہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔
زخمی امینہ کو علاج کے لیے بہرائچ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی نازک حالت کے پیش نظر ڈاکٹر نے اسے لکھنو ¿ کے ایک اعلیٰ طبی مرکز میں ریفر کر دیا۔ رانی پور اسٹیشن ہاو ¿س آفیسر ہریندر مشرا نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

