Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پولیس نے رنیکی بھوئیاں شرمامعاملے میں رندیپ سرجے والا کو سمن جاری کیا

پولیس نے رنیکی بھوئیاں شرمامعاملے میں رندیپ سرجے والا کو سمن جاری کیا

گوہاٹی، 19 مئی (ہ س)۔ آسام پولیس کی کرائم برانچ نے کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کو سمن جاری کیا ہے، جس میں انہیں 23 مئی کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ یہ کارروائی وزیر اعلیٰ کی اہلیہ رنیکی بھوئیاں شرما کی طرف سے دائر ایک معاملے میں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سمن رنیکی بھوئیاں شرما کے خلاف مبینہ طور پر من گھڑت اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزامات کی تحقیقات کے دوران جاری کیا گیا۔

یہ کارروائی کرائم برانچ کے ذریعہ کانگریس لیڈر پون کھیڑا سے طویل پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران کھیڑا نے اعتراف کیا کہ متعلقہ معلومات کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے فراہم کی تھی۔ کرائم برانچ اب فرضی معلومات کی مبینہ تشہیر اور اس میں ملوث مواصلاتی نیٹ ورک کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu