Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

نوشہرہ میں پرنم آنکھوں کے ساتھ فوجی جوان کی آخری رسومات ادا کی گئیں

نوشہرہ میں پرنم آنکھوں کے ساتھ فوجی جوان کی آخری رسومات ادا کی گئیں

جموں، 19 مئی (ہ س)۔ بھارتی فوج اور مقامی لوگوں نے منگل کے روز ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے لَمّن گاؤں سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان انل چودھری کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ آخری الوداع کیا۔ اطلاعات کے مطابق انل چودھری ڈوڈہ میں کاؤنٹر انسرجنسی فورس ڈیلٹا میں تعینات تھے، جہاں دورانِ ڈیوٹی اُن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر آرمی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج انتقال کر گئے۔منگل کو فوجی جوان کی میت جب اُن کے آبائی گاؤں لائی گئی تو علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔

بھارتی فوج کی جانب سے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس دوران سینئر فوجی افسران نے شہید جوان کے تابوت پر پھول چڑھائے اور پھولوں کی چادر پیش کرکے خراجِ عقیدت ادا کیا۔آخری رسومات میں علاقے کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور انل چودھری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وطن کی خدمت میں اُن کی قربانی اور خدمات کو سراہا گیا۔بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے بھی شہید فوجی جوان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu