
نوئیڈا، 19 مئی (ہ س)۔ پیسوں کے لین دین کے تنازعہ میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر قتل کرنے والے چاربدمعاشوں کو سیکٹر 63 پولیس نے پیر کی دوپہر ایک بجے کے قریب ایک انکاونٹر کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تین دیسی ساختہ پستول، کارتوس، قتل میں استعمال ہونے والا چاقو، دو موٹر سائیکلیں وغیرآمد کی ہیں ۔ تصادم کے دوران دو بدمعاشوں کو گولی لگی ہے ۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس ڈپٹی زون سیکنڈ شیلیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ دیپک ولد سورج سنگھ ساکن 20 سالہ چوٹ پور کالونی کو 17 مئی کی رات کو رقم کے تنازعہ پر امن ولد ویر سنگھ، سندیپ کمار ولد سنجے سنگھ اور دیگر نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ اسے علاج کے لیے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں کل رات اس کی موت ہوگئی۔
اس معاملے میں، پولیس نے خاندان کی شکایت پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزمین کی تلاش کر رہی تھی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ پیر کی رات تقریباً 1 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ نوجوان کا قتل کرنے والے بدمعاش ایف این جی روڈ کے گرین بیلٹ کی سروس روڈ سے بائک پر کہیں جا رہے ہیں۔
اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بیریئر لگا کر چیکنگ شروع کی۔ کچھ دیر بعد بدمعاشوں کو موٹر سائیکل پر آتے دیکھا گیا۔ جب پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاشوں نے انہیںمارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ پولیس کی طرف سے چلائی گئی گولیوں میں دو بدمعاشوں امن ولد ویر سنگھ ساکن گاؤں پہاسو، بلند شہر، عمر 22 سال اور سندیپ کمار ولد سنجے سنگھ ساکن کھیرا ضلع بلند شہر، عمر 20 سال، جو اس وقت چوٹ پور کالونی، سیکٹر 63 کے رہائشی ہیں، کو گولی لگی ہے۔ دونوں کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے ان کا پیچھا کر کے انہیں پکڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں نابالغ بدمعاش ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تین غیر قانونی دیسی ساختہ پستول، کارتوس، خالی خول، قتل میں استعمال ہونے والا چاقو، دو موٹرسائیکلیں وغیرہ برآمد کرلی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد متوفی نوجوان کے اہل خانہ پیر کی رات تھانے پہنچے اور ہنگامہ کیا۔ انہوں نے شرپسندوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے چوٹ پور کالونی میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

