
تہران ،19مئی (ہ س )۔
ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی تازہ تجاویز کا جواب ثالث پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکہ کو واضح کیا ہے کہ منجمد اثاثوں کی بحالی، معاشی پابندیوں کا خاتمہ اور جنگی نقصانات کا معاوضہ ایران کے بنیادی مطالبات ہیں۔ ایران نے اپنی بندرگاہ پر ناکہ بندی ختم کرنے اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے ایران سے جوہری پروگرام محدود کرنے اور آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں سے دنیا کی بڑی تیل اور گیس کی ترسیل گزرتی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق امریکہ نے 5 نکاتی شرائط پیش کی ہیں جن میں ایران کے افزودہ یورینیئم ذخائر امریکہ کے حوالے کرنے اور صرف 1 جوہری مرکز فعال رکھنے کا مطالبہ شامل ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے'، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاو ¿س میں دوبارہ فوجی کارروائی پر غور جاری ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی دوبارہ بڑھی تو تہران ہر ممکن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

