
آیوشمان کھرانہ کی رومانٹک کامیڈی فلم پتی پتنی اور وہ دو نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن کاروباری دن شروع ہوتے ہی اس کی آمدنی میں کمی دیکھی گئی۔ ساکنلک کے مطابق، فلم نے اپنے چوتھے دن، یعنی اپنے پہلے پیر کو صرف 3.25 کروڑ روپے حاصل کئے۔ اس سے قبل فلم کا کلیکشن پہلے دن 4 کروڑ روپے، دوسرے دن 5.75 کروڑ روپے اور تیسرے دن 7.75 کروڑ روپے تھا۔ چار دنوں میں فلم کا کل گھریلو کلیکشن اب 20.75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
تجارتی ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم کی آمدنی کے معاملہ میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اننیا پانڈے اور لکشیا لالوانی کی رومانوی فلم چاند میرا دل اگلے ہفتے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، جس کا باکس آفس پر اثر پڑ سکتا ہے۔ فلم میں ایوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، وامیکا گبی اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس دوران، سوریہ اور ترشا کرشنن کی کرپو باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم نے اپنے چوتھے دن 16.54 کروڑ کی آمدنی حاصل کی، جس سے اس کا کل مجموعہ 82.30 کروڑ ہو گیا۔ کرپو اب تیزی سے 100 کروڑ روپے کے کلب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وہیںسنجے دت کی آخری سوال باکس آفس پر جدوجہد کر رہی ہے۔ فلم نے اپنے چوتھے دن صرف 21 لاکھ روپے جمع کئے، جس سے اس کا کل کلیکشن 2.16 کروڑ ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

