Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آسام کا بھی ہوگا اپنا پریمیئر لیگ ، اگست میں ہوگا اے پی ایل کا انعقاد

آسام کا بھی ہوگا اپنا پریمیئر لیگ ، اگست میں ہوگا اے پی ایل کا انعقاد

گوہاٹی، 19 مئی (ہ س)۔ تمل ناڈو، دہلی اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کی طرزپر، آسام میں اب اپنی پریمیئر لیگ، آسام پریمیئر لیگ (اے پی ایل) ہوگی، جو اگست میں منعقد ہوگی۔ یہ لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر منعقد کی جائے گی۔

آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت لون سیکیا نے کہا کہ اے پی ایل ریاست کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کو پروفیشنل انداز میں منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیگ کے ذریعے آسام میں کرکٹ ٹیلنٹ کو ایک نئی شناخت ملے گی اور ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور کرکٹ کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں آسام پریمیئر لیگ شمال مشرقی ہندوستان میں ایک اہم کرکٹ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان بنائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu