Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بلوچستان لبریشن آرمی نے کوئٹہ تافتان ہائی وے پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

بلوچستان لبریشن آرمی نے کوئٹہ تافتان ہائی وے پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

اسلام آباد، 19 مئی (ہ س)۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آزادی کے حامی سرکردہ باغی گروپ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ سات دن کی جدوجہد کے بعد بالآخر اس کے جنگجوو¿ں نے کوئٹہتافتان ہائی وے (ایم-40) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس دوران جنگجوو¿ں کو پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق، 10 سے 17 مئی کے درمیان شاہراہ انتہائی غیر مستحکم اور حساس تھی۔ اس دوران مستونگ، نوشکی، دالباندین، کھاران اور واشک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ علاقہ دستی بم کے دھماکوں سے لرز اٹھا۔ 15 مئی کو مستونگ ضلع میں نوشکی کے قریب شیخ واصل کے علاقے میں ایک اہم پل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اسی دن معدنی قافلوں، ٹرکوں اور پاکستانی فوج کے یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کھاران کے علاقے ارماگے میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی۔ واشک کے علاقے بسیمہ میں پاکستانی فوج کے لیے راشن لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی۔ اس دوران مسلح افراد نے شہر کے کئی حصوں پر قبضہ کر لیا۔ ہائی وے پر فوج کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ بی ایل اے نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے این-40 پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ گروپ نے کہا کہ یہ راستہ طویل عرصے سے بلوچستان کے وسائل کے استحصال کے لیے ایک اہم راہداری کے طور پر کام کر رہا ہے۔

جعفر ایکسپریس مسلسل دوسرے روز بھی معطل

دنیا نیوز چینل کے مطابق کوئٹہ اور پشاور کے درمیان جعفر ایکسپریس مسلسل دوسرے روز بھی معطل رہی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین آج روانہ نہیں ہوگی۔ جعفر ایکسپریس کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پشاور کوئٹہ جعفر ایکسپریس کو اپنا مقررہ روٹ مکمل کرنے کے بجائے جیکب آباد سے واپس موڑ دیا جائے گا۔ ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu