Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
راجستھان میں دو بہنوں کی خودکشی کے معاملے کا خواتین قومی کمیشن نے نوٹس لیا۔

راجستھان میں دو بہنوں کی خودکشی کے معاملے کا خواتین قومی کمیشن نے نوٹس لیا۔

نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔

خواتین قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے جودھپور میں دو بہنوں کی خودکشی کے معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ مبینہ طور پردونوں بہنوں نے اجتماعی عصمت دری، بلیک میل، طویل عرصے تک جنسی استحصال کے بعد خودکشی کر لی ۔

چیئرپرسن وجیا رہاٹکر نے راجستھان کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے اور اس معاملے میں فوری، انصاف دلانے اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

کمیشن نے سات دنوں کے اندر تفصیلی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

کمیشن نے ایف آئی آر کی دفعات، تمام ملزمین کی گرفتاری، تفتیش کی موجودہ صورتحال، ڈیجیٹل اور فورنسک شواہد، متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی سابقہ شکایات پر پولیس کی مبینہ بے عملی اور متعلقہ حکام کے احتساب سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔

اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کو فراہم کی جانے والی قانونی امداد،کونسلنگ، تحفظ اور بحالی اور مستقبل میں جنسی جرائم اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے واقعات میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔

قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن وجیا رہاٹکر نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کے خلاف ایسے خوفناک اور سنگین جرائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu