Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نائب وزیر اعلیٰ بھٹّی وکرامارکاکی نے سوچھ بھارت مشن کی میٹنگ میں شرکت کی

نائب وزیر اعلیٰ بھٹّی وکرامارکاکی نے سوچھ بھارت مشن کی میٹنگ میں شرکت کی

حیدرآباد ، 19 مئی (ہ س)

تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹّی وکرمارکا منگل کو سوچھ بھارت مشن کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کے لیے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ اس میٹنگ میں مختلف ریاستوں کے شہری انتظامیہ اور شہری ترقی کے وزراء شرکت کریں گے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسٹر بھٹّی وکرمارک اس میٹنگ میں تلنگانہ حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ خصوصی چیف سکریٹری جیش رنجن، سی ایم او سکریٹری مانک راج اورجی ایچ ایم سی کمشنرکرنن سمیت کئی سینئر افسران بھی گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ وفد مرکزی حکومت کے سامنے تلنگانہ سے متعلق کئی مسائل اٹھائے گا۔ بھٹّی وکرمارکا اپنے دو روزہ دورۂ دہلی کے دوران مرکزی وزیر خزانہ، مرکزی وزیرتوانائی اورمرکزی وزیرکوئلہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس دوران وہ ریاست کو ملنے والی بقایا رقم سے متعلق زیر التوا مسائل کے ساتھ ساتھ توانائی اور کوئلہ شعبوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کے ساتھ سکریٹری مالیات سندیپ کمار سلطانیہ، منصوبہ بندی سکریٹری گورو اپّل، توانائی کے خصوصی چیف سکریٹری نوین متّل اور سنگارینی کے سی ایم ڈی جیوتی سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu