Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شراب مافیا کا پولیس ٹیم پر حملہ،حراست سے ملزم کو چھڑایا

شراب مافیا کا پولیس ٹیم پر حملہ،حراست سے ملزم کو چھڑایا

سیوان، 19 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع کے درولی تھانہ علاقے کے تحت چکری گاؤں میں پیر کی دیر رات شراب اسمگلروں اور لوگوںکی بے باکی کا انکشاف ہوا، جب شراب برآمدگی کی اطلاع پر جوابی کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ لاٹھی چارج کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور ایک ملزم کو پولیس کی گرفت سے چھڑا کر فرار ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ درولی تھانہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ چکری گاؤں میں کثیر مقدار میں شراب چھپائی گئی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ انچارج وویک کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم گاؤں پہنچی اور چھاپہ ماری کی ۔ کارروائی کے دوران پولیس نے کثیر مقدار میں شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ٹیم گرفتار ملزمین کے ساتھ گاؤں کے باہر کھڑی گاڑی کی طرف بڑھی تو اچانک درجنوں مرد و خواتین نے پولیس ٹیم کو گھیر لیا۔ اس کے فوراً بعد پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ حملے میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل زخمی ہوئے۔ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور زیر حراست شراب اسمگلر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کھلے عام پولیس ٹیم پر حملہ کرتے ہیں اور پولیس والوں کا پیچھا کرتے اور انہیں مارتے ہیں۔ اس واقعہ نے پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

تھانہ انچارج وویک کمار نے بتایا کہ پولیس ٹیم پر حملہ کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور ملزمین کو رہا کرنے کے الزام میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ حملے میں ملوث ملزمین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں شراب کے اسمگلروں کے بڑھتے ہوئے حوصلے کو لے کر عوام میں ناراضگی ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu