Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

بیوی سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے کی خود سوزی

نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ ازدواجی تنازعہ کے بعد پیر کو شمال مغربی دہلی ضلع کے جہانگیر پوری علاقے میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی۔ اس شخص کو شدید جھلسنے کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ،جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 18 مئی کو مہیندر پارک پولیس اسٹیشن کو جہانگیر پوری میں آگ لگنے کی اطلاع دینے والی پی سی آر کال موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک نوجوان دیپانش چودھری کو بری طرح جھلسا ہوا پایا۔ پولیس اسے فوری طور پر بابو جگجیون رام میموریل اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

شمالی مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آکانکشا یادو نے منگل کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی اور اس کی بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے ازدواجی تنازع چل رہا تھا۔ اس معاملے کو پہلے بھی سی اے ڈبلیو سیل میں لایا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے دن دونوں میں جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ جھگڑے کے بعد نوجوان نے خودکشی کی دھمکی دی اور پھر بیوی کے گھر کے باہر خود کو آگ لگا لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کر کے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu