Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کٹھوعہ پولیس نے ایک سنسنی خیز قتل کی واردات کو حل کیا۔

کٹھوعہ پولیس نے ایک سنسنی خیز قتل کی واردات کو حل کیا۔

جموں, 19 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ کے قتل کے ایک سنسنی خیز معاملے کو صرف چار دن میں حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 15 اور 16 مئی کی درمیانی شب تھانہ لکھن پور کو گاؤں دھنا میں ایک شخص کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ مقتول کی شناخت روپ سنگھ کے طور پر ہوئی، جو پیشے سے کنٹریکٹر تھا۔ واقعے کے بعد تھانہ لکھن پور میں ایف آئی آر نمبر 51/2026 درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی قیادت ڈی ایس پی بھگوان داس ڈنڈیا اور ایس ایچ او لکھن پور نیرج چودھری نے کی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو شبہ سردار سنگھ ولد ہری سنگھ سکنہ ٹرڈوان پر گیا، جو واردات کے بعد اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کے پاس مزدوری کرتا تھا اور اس کے تقریباً 6 ہزار روپے واجب الادا تھے، جس پر دونوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

ابتدائی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے غصے میں آ کر اپنے والد کی 12 بور بندوق سے رات کے وقت مقتول کو اس وقت گولی مار دی جب وہ گھر میں کھڑکی کے قریب سو رہا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے مختلف اضلاع اور پڑوسی ریاستوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کیں اور آخرکار 19 مئی کی صبح ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے سنسارپور ٹیرس علاقے سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جبکہ اس کی نشاندہی پر آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu