Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
غیر مناسب اثاثہ جات کیس میں جی ایم کمار کے گھر کی اے سی بی کی تلاشی

غیر مناسب اثاثہ جات کیس میں جی ایم کمار کے گھر کی اے سی بی کی تلاشی

حیدرآباد ، 19 مئی (ہ س) ۔

تلنگانہ میں انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے افسران نے آمدنی سے زائداثاثوں کے معاملے میں منگل یعنی آج ریڈ ہلزمیں جل منڈلی کے جنرل منیجر ایس ایل کمار کے گھر کی تلاشی لی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد، رنگا ریڈی اور نظام آباد اضلاع میں آٹھ مقامات پر ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی ایک ساتھ تلاشی لی گئی۔ اے سی بی حکام نے چھاپے کے دوران نظام آباد ضلع کے ملاپور میں واقع کمارکے گھر سے 1.10 کروڑ روپے نقد، ڈیڑھ کلوگرام سونا اورڈھائی کلوگرام چاندی کا سامان ضبط کیا۔ حکام نے حیدرآباد میں چھ کھلے پلاٹس اورایک محفوظ رہائشی کمپلیکس میں تین فلیٹس کی بھی نشاندہی کی ۔ تلاشی کے دوران جائیداد سے متعلق دستاویزات بھی ضبط کیے گئے۔ تلاشی مکمل ہونے کے بعد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ حکام اس وقت ضبط شدہ دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں اور جنرل منیجر کمار کی جائیداد سے متعلق مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu