Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد یونیورسٹی کو تلنگانہ حکومت کے اسپورٹس مشن کے تحت معروف علمی ادارہ کا اعزاز

حیدرآباد یونیورسٹی کو تلنگانہ حکومت کے اسپورٹس مشن کے تحت معروف علمی ادارہ کا اعزاز

حیدرآباد ، 19 مئی (ہ س) ۔

حیدرآباد یونیورسٹی کو نیتی آیوگ کے اسٹیٹ سپورٹ مشن(ایس ایس ایم) کے تحت تلنگانہ حکومت کے لیے باضابطہ طورپرلیڈ نالج انسٹی ٹیوشن (ایل کے آئی) کے طورپرنامزد کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تلنگانہ پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے یونیورسٹی کی کثیرشعبہ جاتی تحقیقی مہارت اور پالیسی معاونت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ نامزدگی کی ہے، جس سے ریاست میں شواہد پرمبنی بہتر طرز حکمرانی کوفروغ ملے گا۔

اس اقدام کے تحت یونیورسٹی مختلف سرکاری محکموں کوتحقیق پرمبنی پالیسی تجاویز، تکنیکی مہارت، نگرانی و جائزہ فریم ورک، ڈیٹا تجزیہ، علاقائی مطالعات اور صلاحیت سازی سے متعلق تعاون فراہم کرے گی۔ یونیورسٹی، پلاننگ ڈپارٹمنٹ اوردیگر ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تلنگانہ کی ترقیاتی ترجیحات اور وژن-2047 اہداف کے مطابق موضوعاتی عملی منصوبے اور پالیسی سفارشات تیار کرے گی۔ یہ تعاون معیشت و مالیات، زراعت، صنعت و بنیادی ڈھانچہ، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی و صنعت کاری، شہری ترقی، ڈیٹا تجزیہ اورانسانی وسائل کی ترقی سمیت کئی اہم شعبوں پر مرکوز رہے گا۔

اس موقع کا خیر مقدم کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جے انورادھا نے کہا کہ یہ قبولیت یونیورسٹی برادری کےلیے فخرکی بات ہے۔ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے تلنگانہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اساتذہ اور محققین کو علمی تحقیق کو عملی عوامی پالیسی میں تبدیل کرنے اور ریاست کی ہمہ گیر و پائیدار ترقی میں تعاون دینے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل مختلف تعلیمی شعبوں اور تحقیقی مراکز کی فعال شمولیت کے ساتھ اس مشن سے مربوط ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu