Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہندوستان-نیپال بارڈر مینجمنٹ کے تعلق سے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

ہندوستان-نیپال بارڈر مینجمنٹ کے تعلق سے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

۔ سرحد پر ہونے والی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر مکمل طور پر سختی برتیں

پٹنہ،19مئی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ واقع سمواد آڈیٹوریم میں ہندوستان-نیپال سرحدی انتظام سے متعلق جائزہ میٹنگ ہوئی۔

جائزہ میٹنگ میں چیف سکریٹری پرتیے امرت نے بتایا کہ27-26فروری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ہندوستان-نیپال بارڈر سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی تھی۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ دی گئی ہدایت کی تعمیل کے بارے میں چیف سیکریٹری نے پرزنٹیشن کے ذریعہ پورٹ پیش کی۔

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرحد سے متعلق فیصلوں میں ریاست کا اہم کر دار ہو تا ہے ۔ بھارت- نیپال بارڈر کو حساس سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ سرحد پر نگرانی کے نظام اور حفاظتی انتظامات کومضبوط رکھیں۔ بہتر نگرانی کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کریں۔ سرحد پر ہونے والی مشتبہ نقل و حرکت، منشیات، جعلی کرنسی اور اسمگلنگ جیسی سرگرمیوں پر پوری طرح الرٹ رہیں، اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔ سرحد پر ہونے والی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر مکمل سختی برتیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی حفاظتی نظام کو مکمل طور پر مضبوط رکھیں۔

میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اروند کمار چودھری، ڈی جی پی آپریشن کندن کرشنن، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu