
حیدرآباد ، 19 مئی (ہ س)۔
راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کارگو ٹرمنل 2 کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر کدھیر کدھیرون سی ای او جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے کیلئے کارگو ٹرمنل 2 کا آغاز حیدرآباد کے ایشیا میں ایک سرکردہ ایر کارگو لاجسٹکس گیٹ اے کے طور پر ابھرنے کیلئے ایک اہم لمحہ ہے ۔ ملکی اورغیر ملکی کارگو کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جو ایرلائنز، فریٹ فارورڈز ، لاجسٹکس آپریٹرز ، اور ریگولیٹری ایجنسیوں کیلئے نئی جنریشن کےلئے انفراسٹرکچر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ 16864 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے نئے ٹرمنل کوآپریشنل کارکردگی اور طویل مدتی اسکیل ایبلٹی کیلئے بتایاگیا ہے ۔ یہ ٹرمنل تقریبا 50 ہزارمیٹرک ٹن سالانہ کی ہینڈلنگ کی صلاحیت کے ساتھ کام شروع کریگا ۔ توسیعی شدہ علاقوں کی صلاحیت کو دوگنا کرکے ایک لاکھ میٹرک ٹن سالانہ تک کیا جائے گا ۔ سنجیوایڈورڈ سی ای او جی ایم آرایرکارگواینڈ لاجسٹکس نے کہا کہ حیدرآباد میں نئے کارگو ٹرمنل کا آغاز ہندوستان کے ایر لاجسٹکس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

