Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ریکھا گپتا نے بھون چندر کھنڈوری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

ریکھا گپتا نے بھون چندر کھنڈوری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ میجر جنرل (ریٹائرڈ) بھون چندر کھنڈوری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر کھنڈوری کے انتقال کی خبر گہرا دکھ پہنچانے والی ہے۔ ان کی پوری زندگی قومی خدمت، سادگی، نظم و ضبط اور گڈ گورننس کی اقدار کے لیے وقف تھی۔ ان کی شخصیت ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ انہوں نے ان کی روح کی تسکین کیلئے دعا بھی کی۔

۔ قابل ذکر ہے کہ کھنڈوری کا آج صبح دہرادون میں انتقال ہوگیا۔

ان کی عمر 92 برس تھی۔ انہوں نے صبح تقریباً 11:15 بجے میکس اسپتال میں آخری سانس لی۔ انہیں عمر سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث تقریباً 15 دن قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی بیٹی، ریتو کھنڈوری بھوشن، اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی اسپیکر ہیں، جب کہ ان کا بیٹا، منیش کھنڈوری، بی جے پی کا کارکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu