
پٹنہ، 19 مئی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس، 1 انے مارگ واقع 'سنکلپ' آڈیٹوریم میں شہری ہوا بازی محکمہ، حکومت ہند اور سیول ایویئیشن محکمہ بہار حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں سیول ا یویئیشن محکمہ کے سکریٹری نیلیش رام چندر دیورے نے پرزنٹیشن کے ذریعہ ایئر پورٹ اور ہوائی پٹیوں کے فروغ اور جدید کاری ، فضائی رابطہ کی توسیع ، سیکورٹی ڈھانچوں کی ترقی ، اڑان منصوبہ سمیت سیول ایویئیشن محکمہ کے ذریعہ شہری ہوابازی کی وزارت ، مرکزی حکومت سے تبادلہ خیال کے مختلف نکات پر تفصیلی پرزنٹیشن دیا ۔میٹنگ میں شہری ہوا بازی کی وزارت مرکزی حکومت کے سیکریٹری مسٹر سمیر کمار سنہا نے پٹنہ ایئر پورٹ کے رن وے کی توسیع اور صلاحیت میں اضافہ کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ ساتھ ہی دربھنگہ ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ایئر پورٹ بنانے، اجگیبی ناتھ دھام گرین فیلڈایئر پورٹ پروجیکٹ، پورنیہ ایئر پورٹ کے مستقل سول انکلیو کی تعمیر، مظفر پور-والمیکی نگر، سہرسہ اور بیرپورایئر پورٹ کی ترقی، ترمیم شدہ اڑان منصوبہ کے تحت بہار کو ترجیح ،اضافی ائیر پورٹ کو اڑان منصوبہ میں شامل کر نا۔ فوربس گنج کی ترقی، ریاست کی ہوائی پٹیوں کو تکنیکی پیمانے کے مطابق اپگریڈ جیسے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئیجائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں شہری ہوا بازی کی تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ ہم لوگوں کا مقصد آئندہ پانچ برسوں میں فضائی رابطہ 10 گنا بڑھانا ہے۔ ریاستی حکومت تمام اضلاع میں ہوائی رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔سیول ایویئیشن محکمہ ریاست میں ایئر پورٹ کی جدید کاری، سیکورٹی اور جامع ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ پر تفصیلی منصوبہ پر تیزی سے کام کرے۔ مشرقی ہندوستان میں بہار کو علاقائی ہوابازی کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کیلئے کام کر نا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پٹنہ ایئر پورٹ کے رنوے کی توسیع اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تیزی سے کام کریں۔ ریاستی حکومت شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت ہند کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ دربھنگہ ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ مل جانے سے بین الاقوامی مسافروں کے امکانات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ایک سرکردہ شہری ہوا بازی کے مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے، جس میں سیکورٹی، ہموار اور پائیدار کنیکٹیویٹی ہو۔ ریاست میں فضائی رابطے میں اضافہ سے سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا، اور روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتئے امرت، شہری ہوابازی مرکزی حکومت کے سیکریٹری سمیر کمار سنہا، ایرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے چیئر مین وپن کمار،شہری ہوابازی مرکزی حکومت کے جوائنٹ سکریٹری اسنگبا چوبا آاو،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکش کمار سنگھ ، وزیر اعلیٰ کے ا و ایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ ، وزیر اعلیٰ سکریٹری سنجے کمار سنگھ ، سیول ایویئیشن محکمہ کے سیکریٹری نیلیش رام چندر دیورے سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

