Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
راجوری اور جموں میں دو مارٹر گولے اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد

راجوری اور جموں میں دو مارٹر گولے اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد

راجوری اور جموں میں دو مارٹر گولے اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد

جموں، 20 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے راجوری اور جموں اضلاع میں دو مارٹر گولہ اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق راجوری ضلع کے کوٹرنکہ کے کانڈی علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک مارٹر گولہ دیکھا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تکنیکی جانچ کے بعد گولے کو معیاری حفاظتی طریقہ کار کے تحت تباہ کر دیا۔

کارروائی کے دوران احتیاطی طور پر مقامی آبادی کی نقل و حرکت بھی محدود رکھی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ دریں اثنا، راجوری کے درہال علاقے میں زرعی کھیتوں سے ایک ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوا۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا اور بعد میں کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ اس کارروائی میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر جموں ضلع کے بین الاقوامی سرحدی علاقے سوچیت گڑھ میں بھی ایک پرانا زنگ آلود مارٹر گولہ کھیت سے برآمد کیا گیا، جسے سیکورٹی اہلکاروں نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا کر ممکنہ خطرہ ٹال دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu