Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیدارناتھ یاترا روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ، پوری رات ریسکیو چلا، عقیدت مند محفوظ

کیدارناتھ یاترا روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ، پوری رات ریسکیو چلا، عقیدت مند محفوظ

کیدارناتھ یاترا روٹ پر لینڈ سلائیڈنگ، پوری رات ریسکیو چلا، عقیدت مند محفوظ

کیدارناتھ، 20 مئی (ہ س)۔ کیدارناتھ مندر یاترا روٹ پر منگل کی رات ہوئی تیز بارش کے بعد سون پریاگ-گوری کنڈ روٹ کے تین مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے یاترا متاثر ہو گئی۔ تاہم ضلع انتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور ہزاروں عقیدت مندوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق 19 مئی تک 6.94 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند بابا کیدار کے درشن کر چکے ہیں۔ رات میں بھاری بارش کی وجہ سے راستے پر ملبہ آنے سے آمد و رفت معطل ہو گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ وشال مشرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صورتحال کی نگرانی شروع کر کے افسران کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

امدادی ٹیموں نے چیلنجنگ حالات کے درمیان تقریباً 30 منٹ میں پیدل راستے کو جزوی طور پر بحال کر دیا۔ اس کے بعد رات بھر مہم چلا کر مسافروں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔ انتظامیہ نے مسافروں کی سیکورٹی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے لگاتار نگرانی اور امدادی کام جاری رکھا۔ بعد میں جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹا کر راستے کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ یاترا فی الحال کنٹرولڈ طریقے سے چلائی جا رہی ہے اور موسم کی صورتحال پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu