Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف احتجاج کا جموں میں معمولی اثر

آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف احتجاج کا جموں میں معمولی اثر

آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف احتجاج کا جموں میں معمولی اثر

جموں، 20 مئی (ہ س)۔ آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کی جانب سے بدھ کو دی گئی ہڑتال کال کا جموں صوبے میں معمولی اثر دیکھنے کو ملے گا، جبکہ وادی کشمیر میں اس کا وسیع اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر کے بیشتر اضلاع میں مختلف کیمسٹ و ڈرگسٹ ایسوسی ایشنز نے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ جموں میں بیشتر تنظیموں نے ہڑتال سے خود کو الگ رکھا ہے۔

جموں ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ہڑتال میں شامل نہیں ہوگی، تاہم تنظیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آن لائن ادویات کی فروخت ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر حکومت کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر دوا ساز کمپنیاں آن لائن ادویات پر رعایت دے سکتی ہیں تو پھر عام بازار میں ادویات کی قیمتیں کم کیوں نہیں کی جاتیں۔ انہوں نے آن لائن ادویات کی فروخت کو مریضوں کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا۔ دوسری جانب کشمیر ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک دن کے لیے تمام ادویات کی دکانیں بند رکھی جائیں گی، اگرچہ بعض اضلاع میں صورتحال ابھی غیر واضح بتائی جا رہی ہے۔

ادھر ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن جموں و کشمیر نے عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دمہ، دل کے امراض، مرگی، کینسر اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا مریض 20 مئی کے لیے اپنی ضروری ادویات پہلے ہی خرید لیں۔ ڈرگ کنٹرولر جموں و کشمیر راجیش کمار کے مطابق جموں میں ہڑتال کی کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ کشمیر میں مختلف ایسوسی ایشنز نے بند کی اطلاع دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu