Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
شبھیندو ادھیکاری کے ذاتی معاون کے قتل کے معاملے میں پانچواں ملزم گرفتار، وارانسی سے پکڑا گیا

شبھیندو ادھیکاری کے ذاتی معاون کے قتل کے معاملے میں پانچواں ملزم گرفتار، وارانسی سے پکڑا گیا

شبھیندو ادھیکاری کے ذاتی معاون کے قتل کے معاملے میں پانچواں ملزم گرفتار، وارانسی سے پکڑا گیا

کولکاتا، 20 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کے ذاتی معاون چندر ناتھ رتھ کے قتل کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے وارانسی سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ چندر ناتھ رتھ کے قتل سے متعلق معاملے میں پانچویں گرفتاری ہے۔ افسران کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت ونئے رائے عرف پپم رائے کے طور پر ہوئی ہے، جسے منگل کی رات حراست میں لیا گیا۔ وہ بنیادی طور پر غازی پور ضلع کے زمانی علاقے کا ساکن ہے، لیکن گزشتہ کئی برسوں سے وارانسی میں رہ کر پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کر رہا تھا۔

سی بی آئی نے ملزم کو وارانسی کی مقامی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے دو دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے کولکاتا لایا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ خفیہ معلومات اور شواہد کی بنیاد پر ملزم کو ریزرو پولیس لائنز علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ ایجنسی نے گرفتاری سے متعلق تمام قانونی مراحل پورے کیے، جس میں کینٹونمنٹ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرانا اور میڈیکل جانچ شامل ہے۔ اس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ معاملہ مغربی بنگال پولیس سے سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے قتل اور مجرمانہ سازش سمیت کئی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس سے پہلے ملزمین مینک راج مشرا اور وکی موریہ (بکسر، بہار) نیز راج سنگھ (بلیا، اتر پردیش) کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جانچ ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ یہ سبھی مبینہ طور پر سپاری کلر ہیں۔

منگل کو ہی سی بی آئی نے ایک اور ملزم راج کمار سنگھ کو مظفر نگر سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی یا شریکِ ملزمان سے تعلق کی معلومات نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu