Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آل پارٹی گجر بکروال کارڈینیشن کمیٹی نے باندی میں انہدامی کاروائی کی سخت مذمت کی

آل پارٹی گجر بکروال کارڈینیشن کمیٹی نے باندی میں انہدامی کاروائی کی سخت مذمت کی

آل پارٹی گجر بکروال کارڈینیشن کمیٹی نے باندی میں انہدامی کاروائی کی سخت مذمت کی

جموں، 20 مئی (ہ س)۔ آل پارٹی گجر بکروال کوآرڈینیشن کمیٹی نے جموں کے مضافاتی علاقہ باندی میں قبائلی بستی کو مسمار کیے جانے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ کمیٹی کے عہدیدار ایڈوکیٹ ذوالقرنین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ وطن پرست گجر بکروال طبقہ کو نشانہ بنا کر ان کے گھروں کو منہدم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلاتی زمین کے نام پر ایک مخصوص طبقہ کے خلاف کارروائی کرنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جموں و کشمیر میں فارسٹ رائٹس ایکٹ کو مکمل طور پر نافذ کیوں نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2019 کے جموں و کشمیر تنظیمِ نو ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ ہی قبائلی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے فارسٹ رائٹس ایکٹ بھی لاگو کیا گیا تھا، مگر اس پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔

ایڈوکیٹ ذوالقرنین نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے، کیونکہ آج انہی وطن پرست قبائلی خاندانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے جنہوں نے سرحدوں پر دشمن کی گولیوں کا سامنا کرکے ملک کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قبائلی طبقہ کے خلاف اس نوعیت کی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو مستقبل میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قبائلی نوجوانوں کو مایوسی اور غلط راستے اختیار کرنے پر مجبور نہ کرے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu