
ڈاکٹروں نے دل کی جان لیوا بیماری میں مبتلا مریض کی جان بچائی
جموں، 20 مئی (ہ س)۔ شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک پیچیدہ اور جان لیوا دل کی بیماری میں مبتلا 55 سالہ مریض کی کامیاب سرجری انجام دے کر اس کی جان بچالی۔ ادھم پور سے تعلق رکھنے والے مریض کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں معائنے کے دوران دل کے خطرناک انفیکشن، شدید سانس کی تکلیف اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی موت کا خطرہ تقریباً 95 فیصد تھا۔ 22 اپریل کو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کی ہنگامی دل کی سرجری، آورٹک والو تبدیلی اور بائی پاس آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔ سرجری کے بعد کئی ہفتوں تک مریض آئی سی یو میں زیر علاج رہا، جہاں اسے مسلسل وینٹی لیٹر سپورٹ اور خصوصی نگہداشت فراہم کی گئی۔
طویل علاج اور ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے بعد مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگیا اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ کارڈیوتھوریسک سرجن ڈاکٹر. ونود بھان اور ڈاکٹر رونل دت شرما نے اسے اسپتال کے مشکل ترین کیسز میں سے ایک قرار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر

