Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سوروپ رانی اسپتال میں ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان مارپیٹ

سوروپ رانی اسپتال میں ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان مارپیٹ

۔خواتین وکلا نے بدسلوکی اور مارپیٹ کا الزام عائد کیا، پولیس تفتیش میں مصروف

پریاگ راج، 20 مئی ( ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے سوروپ رانی نہرو اسپتال میں بدھ کی صبح ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان ہوئے تنازعہ کی وجہ سے ہنگامہ اور مارپیٹ ہوگئی۔ اس واقعہ سے اسپتال کے احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہونے والے خواتین وکلا کے ٹورنامنٹ میں پریکٹس کے لیے جا رہی جھونسی کی رہائشی خاتون وکیل جاگرتی شکلا سڑک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ ساتھی وکلا اور طالبات انہیں علاج کے لیے سوروپ رانی اسپتال لے گئیں۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر وشال پانڈے نے الزام لگایا کہ جب وہ اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور علاج میں تاخیر ہو رہی تھی ۔ ڈاکٹر کو بلانے کو کہنےپرتنازعہ شروع ہوگیا۔ الزام ہے کہ ڈاکٹروں اور عملے نے گالی گلوج کرتے ہوئے مارپیٹ شروع کردی۔

خواتین وکلا کا الزام ہے کہ انہیں ہراساں کیا گیا، بال پکڑ کر گھسیٹا گیا اور حملہ کیا گیا۔ زخمی خاتون کے بھائی ابھیشیک شکلا نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نے اس کا موبائل فون چھین لیا، اسے دیوار پر پھینک دیا، اور ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ طویل علاج کے بعد زخمی خاتون کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں فریقین کو پرسکون کیا۔ اسپتال کے احاطے میں کافی دیر تک کشیدگی برقرار رہی۔ شہر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس منیش کمار شانڈیلیہ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دونوں فریقین سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، تحقیقات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu