Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیراعظم مودی اٹلی پہنچے، اطالوی ہم منصب جارجیا میلونی سے ملاقات

وزیراعظم مودی اٹلی پہنچے، اطالوی ہم منصب جارجیا میلونی سے ملاقات

نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے چھ روزہ پانچ ممالک کے غیر ملکی دورے کے آخری مرحلے میں کل رات اٹلی کی راجدھانی روم پہنچے ،جہاں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر دونوں رہنماوں نے غیر رسمی طور پر ہندوستان-اٹلی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے وزیر اعظم مودی کا اٹلی پہنچنے پر ایک خاص انداز میں استقبال کیا اور ان کے ساتھ سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میرے دوست، روم میں خوش آمدید"۔

وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ روم پہنچنے پر انہیں وزیر اعظم میلونی سے رات کے کھانے پر ملنے اور کولوزیم کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ مختلف موضوعات پر خیالات کا اشتراک کیا گیا، اور آج کی بات چیت ہندوستان-اٹلی دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت جاری رکھے گی۔

اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے اٹلی میں ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کی۔ ایک اور پوسٹ میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، میں روم میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے پرتپاک اورگرمجوشی سے استقبال کرنے کے لئے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ہندوستان کے لئے ان کا گہرا لگاو اور ہندوستان-اٹلی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم قابل ستائش ہے۔ ہندوستانی تارکین وطن پوری دنیا میں اپنی قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے معروف اطالوی مصور جیامپاولوٹوماسیٹی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کاشی پر مبنی ان کی پینٹنگ دیکھی۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، روم میں کاشی کی ایک جھلک۔ ہندوستانی ثقافت کے لیے ٹوماسیٹی کا جنون چار دہائیوں پرانا ہے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں ویدک ثقافت پر کتابوں کی تصویر کشی کی اور 2008 اور 2013 کے درمیان مہابھارت پر مبنی 23 بڑی پینٹنگز بنائیں۔

ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعظم نے بتایا کہ روم میں ہندوستانی رقص کے بارے میں دلچسپی رکھنے والے پانچ اطالوی فنکاروں، سوامینی آتمانند گری، مارٹینا میناکشی ارگادا، لوکریزیا مانیکوٹی، ولیریا ویسپازیانی اور روزیلا فانیلینے نے کوچی پوڑی، بھرتناٹیم اور کتھک پر مشتمل 'ترگلبندی' پرفارمنس پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ہندوستانی رقص کی مختلف شکلیں عالمی سطح پر دلچسپی اور توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu