Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اچھا طرز عمل ہی فرد اور سماج دونوں کو مثبت سمت عطا کرتا ہے: وزیراعظم مودی

اچھا طرز عمل ہی فرد اور سماج دونوں کو مثبت سمت عطا کرتا ہے: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت "سبھاشتم" شیئر کیا اور کہا کہ نیک اور صالح طرزِ عمل ایک ایسے چراغ کی مانند ہے جو نہ صرف فرد کو بلکہ پورے معاشرے کو راہ دکھاتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی اعلیٰ اصول کو اپناتے ہوئے آج ملک کے لوگ مکمل ضبطِ نفس، صلاحیت اور فرض شناسی کے ساتھ ملک کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا جس کا مفہوم ہے کہ یہ عزم کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے، محض ذاتی رائے یا وقتی جذبات پر نہیں بلکہ شاستروں پر مبنی ایک منظم اور مستحکم معیار پر ہونا چاہیے، جو انسان کے طرزِ عمل کو درست سمت اور نظم وضبط عطا کرتا ہے۔ اس لیے انسان کو اسی قائم شدہ نظامِ اقدار کے مطابق عمل کرنا چاہیے، تاکہ اس کا کردار متوازن، معتبر اور بامقصد بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج تحمل، عزم اور لگن کے ساتھ اہل وطن تعمیرِ قوم میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستانی اقدار اور مثالی طرز عمل کی زندہ مثال ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اچھا طرز عمل وہ ہے جو فرد اور مجموعی طور پر سماج دونوں کو مثبت سمت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اہل وطن سے اخلاقی اقدار اور فرض شناسی کو اپنی زندگی کی بنیاد بنانے پر بھی زور دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu