Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں کے بشنہ علاقے سے منشیات سے بھرا پیکٹ برآمد

جموں کے بشنہ علاقے سے منشیات سے بھرا پیکٹ برآمد

جموں, 20 مئی (ہ س)۔ جموں ضلع کے سرحدی علاقے بشنہ میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے گراا گیا پیکٹ برآمد کیا ہے، جس میں منشیات موجود ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی جانچ میں برآمد شدہ مواد ہیروئن معلوم ہو رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ مشتبہ پیکٹ بہادرپور پنچایت میں اُس وقت ملا جب ایک مقامی کسان اپنے کھیت میں زرعی کام انجام دے رہا تھا۔ کسان نے کھیت میں پڑا مشتبہ پیکٹ دیکھتے ہی متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے فوراً بعد بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر پیکٹ کو تحویل میں لے لیا۔حکام کے مطابق فارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کو بھی موقع پر طلب کیا گیا تاکہ برآمد شدہ مواد کی مکمل جانچ کی جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیکٹ میں ہیروئن موجود ہے، تاہم حتمی تصدیق لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گی۔واقعہ کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu