Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

عدالت نے منشیات فروش کی گاڑی کو تلف کرنے کی اجازت دی

جموں, 20 مئی (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت ڈوڈہ پولیس کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈہ کی عدالت نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کی گئی ایک گاڑی کو قانونی طریقہ کار کے مطابق تلف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج ایف آئی آر نمبر 237/2025 زیر دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ میں ضبط کی گئی ماروتی سوزوکی سوئفٹ گاڑی کے سلسلے میں عدالت نے دفعہ 52-اے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت گاڑی کی انوینٹری اور تصاویر کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تلفی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے ہدایت دی کہ گاڑی کو مجاز ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے ذریعے عوامی نیلامی، ایم ایس ٹی سی پورٹل، سرکاری تحویل یا کسی دیگر قانونی طریقے سے تلف کیا جائے، جبکہ مقدمے کی عدالتی کارروائی کے لیے تصدیق شدہ ریکارڈ، تصاویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات محفوظ رکھے جائیں گے۔

ڈوڈہ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کے خلاف سخت مہم اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے عزم کا حصہ ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ضلع میں منشیات فروشوں اور نشیلی اشیا سے جڑے جرائم کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu