Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے سابق وزیر اعلیٰ بی سی کھنڈوری کو خراج عقیدت پیش کیا

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے سابق وزیر اعلیٰ بی سی کھنڈوری کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن بدھ کو دہرادون پہنچے، جہاں انہوں نے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر بی سی کھنڈوری کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آنجہانی رہنما کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میجر جنرل بی سی کھنڈوری ایک غیر معمولی رہنما، ایک باوقار سپاہی اور ایک تجربہ کار منتظم تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قوم اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور رابطہ کو بہتر بنانے میں کھنڈوری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نائب صدر کے مطابق، ان کا طرزعمل، دیانتداری اور ترقی پر مبنی نقطہ نظر ملک کی ترقی کےلئے ہمیشہ ایک نقوش راہ بنارہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ میجر جنرل بی سی کھنڈوری کا منگل کی صبح دہرادون میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ ان کی وفات سے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آنجہانی بی سی کھنڈوری نے بھارتی فوج میں بطور میجر جنرل خدمات انجام دینے کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ریاست کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صاف ستھری شبیہ اور انتظامی قابلیت کی وجہ سے انہیں بڑے پیمانے پر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu