Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

سرینگر میں جھلس کر زخمی شخص کی اسپتال میں موت

سرینگر، 20 مئی (ہ س)۔ سرینگر کے مہجور نگر علاقے کا ایک شخص، جسے شدید جھلسنے کے زخموں کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بدھ کے روز دم توڑ گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ شخص اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے کے بعد تقریباً 95 فیصد جھلس گیا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت زید امین (32) ولد محمد امین خان ساکن مہجور نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu