Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈی آئی جی سندیپ وزیر نے پونچھ میں ایل او سی کا دورہ کیا

ڈی آئی جی سندیپ وزیر نے پونچھ میں ایل او سی کا دورہ کیا

جموں, 21 مئی (ہ س)ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے علاقوں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سندیپ وزیر نے جمعرات کو سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی راجوری-پونچھ رینج نے سالوتری سیکٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور موجودہ حفاظتی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور سرحدی علاقوں میں امن و نگرانی برقرار رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے حساس علاقوں میں ہائی الرٹ برقرار رکھنے، مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل قائم رکھنے اور پولیسنگ کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد ایل او سی سے ملحقہ دیہات میں سیکورٹی اقدامات کا معائنہ کرنا اور پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

بعد ازاں ڈی آئی جی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل حکمت عملی، تفتیشی امور اور انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندیپ وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز، سائبر جرائم اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد اور متحرک رہیں، جبکہ مختلف پولیس یونٹس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu