Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف پولیس میں شکایت

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف پولیس میں شکایت

نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ لوک سبھا میںحزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ سکتی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے الزام میں ان کے خلاف دہلی میں پولیس شکایت درج کرائی گئی ہے۔

یہ شکایت بھارتیہ جنتا یوا مورچہ دہلی کے ریاستی ترجمان ابھیشیک دوبے نے جنوبی دہلی کے تگڑی تھانے میں دی ہے، جس میں راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ ابھیشیک دوبے کے مطابق،20 مئی ( بدھ )کو ایک عوامی تقریب کے دوران راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ کے لیے "غدار"جیسے اشتعال انگیز اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدوں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں دشمنی، غصہ اور بے اطمینانی پھیلانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ عوامی پلیٹ فارم سے ایسی زبان استعمال کرنا جمہوری اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔

شکایت میں دہلی پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف بھارتی نیائے سنہتا (آئی پی سی) اور دیگر متعلقہ قانونی سیکشن کے تحت فوری طور پر ایف آئی آر درج کرے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مناسب قانونی کارروائی کی جائے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں اس طرح کے غیر مہذب رویے کو روکنا بہت ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی عوامی زندگی میں ایسی زبان استعمال کرنے کی جرا ¿ت نہ کر سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu